khwab ki tabeerkhwab ki tabeer tay se

khwab mein toraat dekhna

خواب میں تورات دیکھنا یا پڑھنا

khwab mein toraat dekhna khwab mein toraat dekhna

 

:خواب میں تورات دیکھنا یا پڑھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

کہ اگر خواب میں دیکھے کہ تورات کو پڑھتا ہے تو بظا ہر دلیل ہے۔ کہ اُس کو کسی با حشمت شخص سے قوت حاصل ہوگی ۔

2

اور اگر دیکھے کہ تورات اس نے ظاہر طور سے پڑھی تو دلیل کرے کہ وہ کسی سے جھگڑا کرے گا اور اس پر فتح پائے گا اور اس کی مراد حاصل ہوگی

3

اور اگر کوئی دیکھے کہ کسی کو تورات کی تعلیم دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اس سے خیر پہنچے گی۔

 

khwab mein toraat dekhna

:خوا ب میں تورات دیکھنا پڑھنا

 کسی نے خواب دیکھا کہ وہ تو راہ کی تلاوت کر رہا ہے مگر اسکو سمجھ نہیں پا رہا تو علامت ہے کہ وہ فرقہ قدریہ یا جبریہ کا مذہب اختیار کرے گا۔

2

کسی نے دیکھا کہ اس کے پاس تو راۃ کا نسخہ ہے اور صاحب خواب مسلمان بادشاہ ہے تو تعبیر کہ وہ دشمنوں کے شہر پر فتح حاصل کر یگا یا اپنے منشاء ومقصود کے مطابق صلح کرے گا۔ اور یہی خواب عالم آدمی دیکھے تو یہ ا سکے علم کی زیادتی۔ یا اپنے علم میں مبتدع ہونے پر دلالت کرتا ہے۔اسکی تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب خواہش پرستوں کے مذھب کی طرف مائل ہوگا ۔  کبھی تو راۃ کی رؤیت غائب کے ساتھ اجتماع یا وجود صنائع کی علامت ہوتی ہے ۔

3

کبھی کتاب تو رات کی رؤایت اہل کتاب پر بھی دلالت کرتی ہے ۔ 

4

 اگر غیر شادی شدہ شخص خواب میں تو راہ دیکھے تو یہ اسکی غیر اہل ملت میں شادی کی طرف اشارہ ہے۔

5

 کبھی تو رات دیکھنے سے کثرت سفر کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔

6

 اگر صاحب خواب کی بیوی حاملہ ہو تو۔ تو رات دیکھنے کی تعبیر ایسے بچے کی پیدائش ہے جسمیں شبہ ہو ۔

7

 اسی طرح تو رات کے علاوہ دوسری کتب کی بھی یہی تعبیر ہے۔ کبھی تو راۃ دیکھنا عورت کے لئے بغیر ولی کے نکاح کرنے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے ۔

8

 کبھی تو راہ دیکھنا ایسے آدمی کے ساتھ معاشرت کی علامت ہے جسکی صحبت میں دین کے اندر نقصان واقع ہونے کا اندیشہ ہو۔ کتا ب عزیز کے علاوہ دوسری کتب سماویہ و مصاحف کی رؤیت ارباب غور کیلئے عزیمت کی دلیل ہے ۔

9

خواب میں انجیل و تو رات دیکھنا۔ حضور صلى الله عليه وسلم کے دیدار (اگر چہ خواب میں ہو ) کی علامت ہے ۔

10

 اسی طرح خواب میں تو راۃ دیکھنا مندرجہ ذیل اشیاء پر بھی دلالت کرتا ہے۔ خیانت عہد شکنی عزیمت کو چھوڑ کر رخصت پر عمل کرا ، علم و حکمت، رشد و ہدایت وغیرہ۔

11

 اگر کسی کی بیوی حاملہ ہو اور۔ وہ خواب میں اپنے ہاتھ میں تو راہ دیکھے تو ۔یہ بچی پیدا ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ اس لئے کہ تو رات (عربی میں ) مؤنث ہے۔

 

khwab mein toraat dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support