khwab ki tabeerkhwab ki tabeer jeem se

khwab mein jau dekhna

خواب میں جو دیکھنا

khwab mein jau dekhna khwab mein jau dekhna

khwab mein jau dekhna

 

: خواب میں جودیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1
جو ایک غلہ ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ۔ جو تر یا خشک یا پکے ہوئے کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کو کچھ تھوڑی چیز ملے گی۔

2

اور اگر کوئی دیکھے کہ اسکے پاس جو ہیں یا کسی نے اس کو دیئے ہیں تو دلیل ہے کہ۔ اس کو اُسی قدر خیر اور نیکی پہنچے گی اور تندرست رہے گا۔

3

اور اگر دیکھے کہ جو زمین میں ہوئے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ اس کے پاس مال جمع ہو گا اور خوشنودی حق کا کام کرے گا۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو خواب میں مال ہے جو آسانی سے ملے گا۔ اور جو فروش ایسا آدمی ہے کہ دنیا کودین پر اختیار کرتا ہے۔

khwab mein jau dekhna

: خواب میں جودیکھنا : شعیر (جو)

1
 خواب میں جو دیکھنا اس بات کی علامت ہے کہ اسے رزق حلال طیب، جلد اور معمولی محنت سے حاصل ہوگا۔

2

اور جس نے دیکھا کہ وہ گندم جو کے بدلے میں بیچ رہا ہے تو ایسا شخص قرآن بھول جائے گا اور شعر گوئی کا مشغلہ اختیار کرے گا۔

3

اور جس نے دیکھا کہ وہ بھو لے رہا ہے تو اس شخص کو عالم اولا د عطا ہوگی ۔ لیکن اس کی عمر کم ہوگی، کہا گیا ہے کہ جو جسمانی صحت کی علامت ہے۔ اور اس کا خرید نا عظیم مملکت حاصل ہونے کی دلیل ہے۔ اور اس کو اس کے قرض پر کاٹنے کی تعبیر اس شخص کو ایسا مال حاصل ہونے سے کی جاتی ہے جس میں زکوۃ واجب ہوگی۔

4

 اور جس نے خواب میں دیکھا کہ وہ جو کاشت کر رہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ شخص کوئی ایسا عمل کرے گا جس سے اللہ راضی ہوں گے ۔

5

 جو شخص جو کی فصل میں یا کسی اور کھیتی میں چلا تو جہاد کرے گا۔ کھیتی کی تعبیر بندوں کے اعمال ہیں اگر شعیر بوئے تو اس کو تجارت میں نفع ہوگا یا جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب آباد علاقے کی حکومت یا بادشاہ کی طرف سے خیر حاصل ہوگی۔ اور تر جو شادابی کی علامت ہے۔ اور علامت ہے کہ اس کو صحت و عافیت حاصل ہوگی۔

khwab mein jau dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support