khwab ki tabeer khay se

khwab mein khaima dekhna

خیمہ(خر گاہ)

khwab mein khaima dekhna

khwab mein khaima dekhna

khwab mein khaima dekhna

خیمہ(خر گاہ)

عالی شان خیمہ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خیمہ
دیکھنا نیک ہے اور اگر دیکھے کہ خرگاہ میں بیٹھا ہے دلیل ہے کہ دنیا کے سامان سے کچھ پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ خرگاہ اس کی ملک ہے دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور اگر خرگاه
سبز یا سفید ہے تو خیر اور نیکی کی دلیل ہے اور اگر خرگاه معلوم اور بہتر ہے اور اس میں
بیٹھا ہوا ہے دلیل ہے کہ دیندار ہو گا اور اگر خرگاه نا معلوم ہے دلیل ہے کہ شہید
ہو گا اور سفید خرگاه مال اور نعمت پر دلیل ہے۔
اور اگر خرگاه سرخ ہے تو کھیل کود اور عیش میں مشغول ہو گا اور اگر دیکھے کہ خرگاہ کا رنگ
نیلا ہے تو غم و اندوہ اور معصیت پر دلیل ہے اور سیاہ خرگاہ تھوڑی منفعت ہے۔
اور اگر خرگاه أس کی ملک ہے تو اس کی تاویل صاحب خواب کی طرف
اچھا اور برا ہونے میں رجوع کرتی ہے۔

 

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔

آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support