khwab ki tabeer laam se

khwab mein langra dekhna

لنگڑا ہونا

khwab mein langra dekhna

khwab mein langra dekhna

khwab mein langra dekhna

لنگڑا ہونا

حضرت ابن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لنگڑا ہو نا دلیل ہے۔ کہ ایسے کام کرے گا کہ جن میں خیر اور شر اور سستی اور ضعیفی اور ناتوانی ہوگی ۔اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے اگر کوئی اپنے آپ کو لنگڑا اور کمزور دیکھے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں کی نگاہ میں ذلیل و خوار ہو گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ

نے فرمایا ہے اگر کوئی اپنے آپ کو لنگڑا دیکھے دلیل ہے ۔کہ دین اور دنیا میں شکستہ ہو گا۔ اور اس کی مراد پوری نہ ہوگی اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو جان بوجھ کر لنگڑا بنایا ہے ۔دلیل ہے کہ اپنی معیشت کے کام میں کسی سے مدد مانگے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لنگڑا ہوا ہے اور لاٹھی کے سہارے چلتا ہے دلیل ہے کہ۔ کسی معتبر آدمی سے مدد چاہے گا اور اس کی مراد حاصل ہو گی ۔

اگر دیکھے کہ قصد اپنے آپ کو لنگڑا بنایا ہے۔ دلیل ہے کہ ظاہری طور سے کسی پر بھروسہ کرے گا ۔ اصل میں اس پر اعتماد نہ ہو گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ

نے فرمایا ہے ۔کہ اگر کوئی اپنے آپ کو دیکھے کہ دونوں پاؤں سے لنگڑاتا ہے اور دونوں ہاتھوں میں لکڑی پکڑ کر چلتا ہے۔ دلیل ہے کہ شادی خانہ داری کے شغل میں عاجز اور درماندہ ہو گا ۔دیکھے کہ کانٹے کی وجہ سے جو اس کے پاؤں میں لگا ہے چل نہیں سکتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس آدی کے شر سے امن میں ہو گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support