khwab mein larki dekhna
khwab mein larki dekhna
لڑکی
حضرت ابن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لڑکی کا دیکھنا شادی اور خوشی ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے لڑکی ہوئی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے یا بخشی ہے۔ دلیل ہے کہ لڑکی کے جمال اور خوبی کے مطابق اس کو مال و نعمت اور خوشی حاصل ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکی مری ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ لڑکی ناقص اور میلی ہے تو غم کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ لڑکی کو گود میں لے کر لے گیا ہے تو خیر و منفعت پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اپنی لڑکی کسی کو دی ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے اس آدمی کو خوشی ہوگی۔
حضورﷺ نے ارشاد فرمایا
” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔
آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔