khwab ki tabeer meem se

khwab mein munh dekhne ki tabeer

منہ

khwab mein munh dekhne ki tabeerkhwab mein munh dekhne ki tabeer

khwab mein munh dekhne ki tabeer

منہ
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منہ کاموں کا خاتمہ ہے اور جو کچھ منہ سے نکلتا ہے جو ہر اور کلام پر دلیل ہے۔ نیک ہو یا بد ہو جو کچھ منہ میں ہو تو اگر دنیاوی ہے۔ اگر کراہت کے ساتھ منہ میں ہے۔ تو عیش میں محنت اور رنج پر دلیل ہے۔

اور جو کچھ منہ میں شیریں ہے اور آسانی سے نکالا جاتا ہے تو روزگار اور راحت اور عیش پر دلیل ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا منہ سختی کے ساتھ بندھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ گندم یا جو کے آٹے سے بھرا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ فراخ ہواہے کہ اس میں بہت سا کھانا سماجائے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر نعمت اور روزی ملے گی۔

اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ اچھا ہے دلیل ہے کہ نیک بات ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ کا گوشت گرا ہے۔
دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے خون نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے گفتگوکرے گا۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے کیڑا یا کوئی جانور نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے عیال میں سے ایک جدا ہو گا۔

 اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے پلیدی نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ جو سلوک کیا ہو گا احسان جتانے سے باطل ہو گا.اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے مروارید باہر نکلا ہے. اور لوگوں نے اٹھایا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے فائدہ اٹھائیں گے. دیکھے کہ اپنے منہ سے پلیدی ڈالتا ہے اور لوگ اس سے بھاگتے ہیں – دلیل ہے کہ شاعر ہو گا. اور لوگوں کی برائی کے گا۔
اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ پر مہر لگائی ہے اور لگانے والے کا پتہ نہیں ہے۔
دلیل ہے کہ رسوا ہو گا۔
فرمان حق تعالی ہے- (آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگائیں گے اور ہم سے ان کے ہاتھ کلام کریں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے۔)
حضرت جابر مغربی رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے کوئی اچھی چیز نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ اچھے مطلب کی باتیں کرے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل اس کے خلاف ہے۔

اگر دیکھے کہ کوئی چیز منہ میں رکھی ہے۔ اور وہ اچھی چیز تھی دلیل ہے کہ حلال چیز کھاۓ گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منہ کا دیکھنا سات وجہ پر ہے۔
(۱) منزل (۲) خزانہ (۳) کاموں کی کشائش
(۴) مال (۵) حاجت (۲) وزیر (ع) دربان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support