khwab mein oud jalane ki angithee dekhna khwab mein oud jalane ki angithee dekhna
عود سوز ( عود جلانے کی انگیٹھی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں عودسوز عقل مند کنیز یافتند غلام ہے اور اگر عو و جلانے کی انگیٹھی قلعی کی ہے۔ دلیل ہے کہ غلام یا کنیز اصل میں عیسائی ہوں گے ۔ اور اگر تانبے کی ہے تو اصل کے یہودی ہوں گے اور اگر لوہے کی ہے تو اصل کے گبر ہوں گے اگر دیکھے کہ عود کی انگیٹھی ٹوٹ گئی ہے یا کھو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا غلام یا کنیز بلاک ہوں گے۔۔
حضورﷺ نے ارشاد فرمایا
” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔
آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔