khwab ki tabeer pay se

khwab mein pakhana dekhna

پاخانہ

khwab mein pakhana dekhnakhwab mein pakhana dekhna khwab mein pakhana dekhna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب کے اندر پائخانہ بنائے تو دلیل ہے۔ کہ دنیا کے مال پر حریص اور راغب  ہو گا اور مال سے کچھ خرچ نہ کرنا چاہے گا۔

بعض اہل تعجبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کو جادوگر عورت ملے گی۔ اور وہ عورت حرام خور اور بد دیانت ہوگی۔

اگر پاخانہ میں اپنے آپ کو بول و پاخانہ کرتا دیکھے تو دلیل ہے۔ کہ مال کو جمع کرے گا اور اگر دیکھے کہ پاخانے میں یا پاخانے کے گڑھے میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ مال جمع کرنے میں غرق ہو گا۔

اور اگر دیکھے کہ وہ خود پاخانے کے کنوئیں میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کا مال چھینے گا اور اگر دیکھے کہ گرتے ہی ہاتھ اور پاؤں ٹوٹ گئے ہیں تو دلیل ہے کہ سخت بلا میں گرفتار ہوگا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پائخانہ کا دیکھنا پانچ قسم پر ہے-۔

۔1۔ اول مال حرام (۲) دوم، عیش دنیا (۳) سوم خزانہ (۴) چهارم حرام میں شروع – (۵) پنجم خدمت گار اور حرام خور عورت

 

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔

آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support