khwab ki tabeer pay se

khwab mein pari dekhna

پری

khwab mein pari dekhna

 

پری
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا ہے کہ خواب میں پری کا دیدار دولت اور بزرگی ہے۔ اور اس کے ہاتھ میں ہاتھ دیا اور اس سے باتیں کرنا خوشی کی دلیل ہے۔

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پری کا خواب میں دیکھنا خوش رو اور خوش و خوبرو ہے- اور یہ دلیل ہے کہ عزت اور دولت پائے گا۔ اور اگر پری کو بد صورت اور غمگین دیکھے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے اور اگر خوش رو پری کو مردہ دیکھے تو اس کا کام دشوار ہو گا ۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بعض پریاں مسلمان ہیں۔ خواب میں ان کا دیکھنا دوست اور بخت و دولت کا دیدار ہے۔ اور وہ جو کافر ہیں ان کا خواب میں دیکھنادشمن اور بدبختی اور غم کا دیدار ہے۔

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ پریوں کے درمیان ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور وہ سفر مبارک ہوگا۔

اور اگر دیکھے کہ پری نے اس کی گردن پکڑی ہے اور لے گئی ہے۔ تو عزت اور مرتبہ اور بزرگی کی دلیل ہے۔

اور اگر دیکھے کہ پری نے اس کو گردن کے بل گرایا ہے تو اس کی دلیل ہے کہ مرتبہ اور بزرگی سے گر جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پریاں مہربانی سے باتیں کرتی ہیں تو اس سے یہ دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہوگا۔

اور اگر پری کو اچھے اور عمدہ لباس میں دیکھے تو حال نیک ہوگا اور اگر برے لباس میں دیکھے تو بدحال ہو گا اور اگر دیکھے کہ پری نے اس کو سونے یا چاندی وغیرہ کی چیز دی ہے تو دلیل ہے دولت اور اقبال زیادہ ہو گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر پری کو بیمار یا مردہ دیکھے تو بد حالی کی دلیل ہے۔

اور اگر دیکھے کہ پریوں کے بادشاہ نے اس پر مہربانی کی ہے تو دلیل ہے کہ دولت پائے گا۔ اور مقرب بادشاہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پری کبھی ظاہر ہوتی ہے۔ اور کبھی چھپتی ہے تو دلیل ہے کہ عورت اس کے ساتھ خیانت اور مکر کرے گی۔

اور اگر دیکھے کہ پریوں کے گھر میں گیا ہے۔ اور ان کو پہچانتا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا اور کئی شہر دیکھے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پری کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے (۱) اول عزیز دوست (۲) دوم بخت و دولت (۳) سوم مراد کا پورا ہونا (۴) چهارم بزرگی وحشمت (۵) پنجم جھوٹی خبر اور بیہودہ کام –

جن (پری) عام جن کی تعبیر امور دنیا کے لحاظ سے سازشی لوگوں سے کی جاتی ہے۔مگر نیک اور صاحب علم بولنے والے پہچانے جانے والے کی تعبیر مذکور تعبیر سے مختلف ہے۔

کسی نے خواب دیکھا کہ وہ جان بن گیا۔ تو تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنی سازش میں مضبوط ہوگا۔

  خواب میں جن کو اپنے گھر کے قریب کھڑا دیکھنا نقصان کی علامت ہے۔ یا تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب پر نذر ادا کرنا واجب ہے یا دلیل رسوائی ہے۔

کسی نے خواب دیکھا کہ اسکے گھر میں جن داخل ہو کر کچھ عمل کر رہے ہیں۔ تو تعبیر ہے کہ اس کے گھر میں دشمن اور چور داخل ہوں گے۔ جو اسکو تکلیف پہنچائیں گے۔

 کسی نے دیکھا کہ جن قرآن پڑھا رہا ہے۔ یا کوئی شخص جن سے پڑھ رہا ہے۔ تو دلیل ہے کہ ریاست و ولایت کی دولت سے سرفراز ہوگا۔

خواب میں جنوں کی مصاحبت اہل سفر اور اہل اسرار کے قر بت کی دلیل ہے۔

بسا اوقات رؤیت جن بر ی اور بحری سفر کی دلیل اور اسکی تعبیر یہ بھی ہیں۔ اچکنا چوری کرنا زنا میں ملوث ہونا۔ اور شراب پینا بھی اس کی دلالت ہے۔

بدعت کے مقامات گرجا گھر اور گانے بجانے کے مقامات پر بھی ہوتی ہے۔

کبھی جن دیکھنا شعبده باز وں اور اصحاب تصرف پر دلالت کرتا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support