khwab mein beri ka darakht Dekhna khwab mein beri ka darakht Dekhna
(خواب میں بیری کادرخت دیکھنا)
:01
( بیری کا درخت) اس کو خواب میں دیکھنا کسی معزز چھپی ہوئی عورت پر دلالت کرتا ہے اور بیری کا درخت سخنی عالم اور خوشحال پر دلالت کرتا ہے جس قدر وہ بیری یا اس کا پھل ہے اسی قدر خوشحال ہو گا
:02
جس نے اس کو دیکھا تو اس کا کام بلند ہوگا اور وہ تقویٰ اور علم پائے گا، اور جس نے بیر کھایا تو وہ بہت سخت بیمار ہو گا
:03
جس نے دیکھا کہ وہ بیری کے درخت پر چڑھا تو وہ غم اور شدت پائے گا۔
حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے خواب میں بیر
مال ہے اور میووں میں سے کسی میں اس کی خاصیت نہیں ہے۔ اور کہتا ہے حضرت آدم علیہ السلام کا میوہ بہشت میں بیر تھا۔ اگر دیکھے کہ اس نے بیرکھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔ خاص کر اگر پیر کا کھانا اس کے موسم میں ہے۔
حضرت جعفر صادق علیہ اسلام نے فرمایا ہے خواب میں بیرحلال مال ہے اور فراخ روزی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بیروں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال پائے گا۔
-:حضورﷺ نے ارشاد فرمایا
بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔
آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔
khawab ki tabeer in urdu ہر خواب گہرے اور ذاتی پیغامات نامہ کے ذریعے گمنام کی سیر کرنے کی دعوت ہے۔ اگرچہ یہ ایک خواب کا مواد ہے جو ہماری جذباتی کیفیت کا تعین کرتا ہے، لیکن سیاہ اور سفید میں خواب دیکھنا ماضی کے لیے جوش یا پرانی یادوں کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔