khwab ki tabeerkhwab ki tabeer tay se

khwab mein tail dekhna

خواب میں تیل دیکھنا

khwab mein tail dekhna khwab mein tail dekhna khwab mein tail dekhna

khwab mein tail lagana

 

 

:خواب میں تیل دیکھنا

 

دھن (تیل)

1
 زیتون کے تیل کے علاوہ تمام تیلوں کی تعبیر غم ہے۔

2

 خواب میں مقدار سے زائد تیل لگانا غم میں مبتلا ہونے کی علامت ہے اور مقدار کے مطابق ہونا صاحب خواب کیلئے زینت و خوبصورتی کی دلیل ہے ۔

3

 خواب میں بدبودار تیل لگانا بمقدار بوبُری شہرت کی علامت ہے۔

4

 کسی ناپسندیدہ مقام پر کسی کے سر پر تیل لگا نا دلیل ہے کہ تیل لگائے جانے والے کے ساتھ تیل لگانے والے کی طرف سے مداہنت اور سازش ہوگی ۔

5

 کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے پاس تیل کی ایک شیشی ہے جس سے وہ تیل نکال کر اپنے آپ کو یا کسی دوسرے کو تیل لگا رہا ہے تو وہ جھوٹی قسم کھانے والا یا چغلخوری کرنے والا ہے ۔

6

 خواب میں چہرے پر تیل لگانا پوری زندگی روزہ رکھنے کی طرف اشارہ ہے ۔

7

 پارے کا تیل لگانا اچھی شہرت پر دلالت کرتا ہے ۔

8

 کسی سوجن یا زخم پر تیل لگانا رشتہ دراروں میں صلح کرنے اور نکاح کے سب مہر کے بوجھ اٹھانے یا اسلحہ کے متعلق معاہدات کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

9

 بد بودار تیل کی دلالت بعض علماء تعبیر کی رائے کے مطابق عورت زانیہ یا مرد فاسق پر ہوتی ہے ۔

10

 خواب میں کسی برتن کے اندر تیل کو پانی کے ساتھ جمع کرنا بلا محنت مال حاصل ہونے کی علامت ہے۔

11

 خواب میں تیل سے مشک یا کوئی اور خوشبو کا آنا ایسی اچھی شہرت کی دلیل ہے جو صاحب خواب میں فی الحال نہیں ہے۔

12

 کبھی اپنے سر پر تیل لگانا اپنے سربراہ کے ساتھ مداہنت کرنے کی بھی دلیل ہے۔

khwab mein tail dekhna

 

:زیت (تیل)

 

1
یہ خواب میں رزق اور حلال مال ہے اور جو اس سے لگائے اس کے لیے شفا کا باعث ہے۔

2

 اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ تیل پی رہا ہے تو یہ جادو اور بیماری پر دلالت کرتا ہے۔

3

 زیتون کا تیل علم برکت ہدایت نور باطن اور رزق حلال ہے اور جو زیتون کے علاوہ ہے جیسے شلجم اور بن کے پھل کا تو یہ وہ مال ہے جس کا غالب حصہ مشتبہ مال یا بادشاہ کا ودیعت کردہ ہوگا۔

4

کبھی تیل آنکھوں اور دل کے نور پر بھی دلالت کرتا ہے کبھی بچوں کی تحدید جدائیاں اور ٹوٹنے پر دلالت کرتا ہے کبھی اس سے مراد تقریب اور وعدہ سے عہدہ بر آہوتا ہے۔

5

 اگر صحیح قبل خراب ہو گیا تو یہ وعدہ کے ٹوٹنے پر دلالت کرتا ہےاور اگر خراب تیل صحیح ہو گیا تو یہ اچھے معاملہ اور یقین پر دلالت کرتا ہے۔

 

 

khwab mein tail dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support