khwab ki tabeerkhwab ki tabeer tay se

khwab mein thokhna

خواب میں تھو کنا

khwab mein thokhna khwab mein thokhna

khwab mein thokhna

:خواب میں تھو کنا

 

بصاق (تھوک)

1
 خواب میں تھوکنا قوت پر دلالت کرتا ہے۔

2

 کسی نے دیکھا کہ گویا اس کے منہ میں تھوک خشک ہوا تو دلیل ہے کہ اپنے ہم عصروں کی طرح کام کرنے کے ارادے کے باوجود ان سے عاجز ہوگا اور اس سلسلے میں وہ کلام بہت کم کر سکے گا۔

3

 کسی نے دیکھا کہ اس کے منہ سے دودھ کا جھاگ مکھن نکلا تو دلیل ہے کہ وہ کلام باطل کہے گا یا جھوٹ میں مبتلا ہوگا۔ تھوک مال اور قدرت پر دلالت کرتا ہے۔

4

 کسی نے دیکھا کہ گویا اس نے کسی بھی دیوار پر تھوک دیا

تو دلیل ہے کہ وہ جہاد میں مال خرچ کریگا۔ یا اپنے مال کو تجارت میں لگائے گا۔

5

 زمین پر تھوکنے کی تعبیر جائداد خریدنے سے کی جاتی ہے۔

6

 بھی درخت پر تھوکنا، وعدہ خلافی یا قسم ٹوٹنے کی دلیل ہے ۔

7

 کسی انسان پر تھوکنا اس پر تہمت لگانے پر دلالت کرتا ہے۔

8

 تھوک کا گرم ہونا درازی عمر اور ٹھنڈا ہونا موت کی علامت ہے۔

9

منہ میں تھوک کے خشک ہونے کی تعبیر تنگ دستی سے بھی کی جاتی ہے۔

10

لعاب دھن کی تعبیر کلام کی فضیلت یا علم اور کبھی مال و دولت سے کی جاتی ہے ۔

11

 بسا اوقات لعاب، نکاح کے ذریعے راحت حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی بیماری پر اور کبھی صحت پر دلالت کرتا ہے۔

12

 خواب میں لعاب کے رنگ کا بدل جانا صاحب خواب کے سوء مزاج کی طرف مشیر ہے۔

13

لعاب دہن کا بند ہونا راحت ولذت کے انقطاع اور فقدان اولاد کی علامت ہے اور اس کی کثرت غم واندوہ کی دلیل ہے۔

14

 کسی نے باہر تھوک دیا تو یہ دلیل ہے کہ اس کے منہ سے کوئی غلط بات نکلے گی ۔

15

اگر دیکھا کہ اس کے لعاب کے ساتھ خون یا گاڑھا بلغم آرہا ہے تو نا جائز کلام کرنے کی دلیل ہے، اس طرح کسی انسان کے چہرے پر تھوکنا بھی ناجائز کلام کی علامت ہے۔

 

khwab mein thokhna khwab mein thokhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support