khwab ki tabeerkhwab ki tabeer zuay se

Khwab mein zameen dekhny ki tabeer

خواب میں زمین دیکھنے کی تعبیر

Khwab mein zameen dekhny ki tabeer Khwab mein zameen dekhny ki tabeer    Khwab mein zameen dekhny ki tabeer          

 

:خواب میں زمین دیکھنے کی تعبیر

1

ارض (زمین) خواب میں زمین دیکھنے کی کئی تعبیریں اس کی اقسام کے اعتبار سے ہو سکتی ہیں۔

2

 خواب میں محشر کی زمین کی رؤیت رازوں کی حفاظت، تنگدستی کے بعد چار دستی، خوف کے بعد امن اور وعدہ کر کے پورا کرنے کی دلیل ہے ۔

3

 کبھی اس کی رؤیت خوبصورت کنواری اور عظیم بیوی یا قلیل مدت کیلئے منصب جلیل ملنے اور راہ راست اور تقویٰ پر زندگی گزارنے کی دلیل ہے۔

4

 گھر کی زمین مندرجہ ذیل امور پر دلالت کرتی ہے۔ اس زمین کی درستگی سرسبزی، اس کی فصلوں کی بڑھو تری۔ اور اس کا فساد و خرابی ان اشیاء ذیل پر دلالت کرتی ہے ۔ گھر میں بچھائے جانے والی فرشی چیزیں مثلاً چٹائی، دری، قالین وغیرہ گھر کے اصلاح کرنے اور صفائی پر مامور افراد یا اس گھر میں جمع ہونے والے رشتہ دار اقرباء ۔

5

خواب میں زرعی زمین دیکھنا مندرجہ ذیل اشیاء پر دلالت کرتا ہے اس کی فصلیں اور اس کی سرسبزی جدت کاشتکاری آلہ کا شتکاری، گاھنا وغیرہ لہذ از مین پر کچھ اگنا یا اس سے اچھی بو آنا اس میں پھول اگنا یا اس میں روشنی آنا یا نرم ہونا یا سخت ہونا یہ سب مذکورہ اشیاء کے اچھے یا خراب ہونے پر دلالت کرتے ہیں ۔

6

 محلہ کی زمین دیکھنے کی تعبیر تجارت کے لئے سفر کرنے سے کی جاتی ہے۔ اس زمین کے اوپر ارباب معائش یعنی کرائے کے لئے سواریاں چلانے والوں، تانگوں اور اونٹوں والوں کو دیکھنا یا زمین کی دشوار گزار گھاٹیوں کا زائل ہونا پتھروں کا ختم ہونا اور اس کے راستوں کا واضح اور سیدھا ہونا۔ اس پر سفر کرنے والے منافع کثیرہ معاملے کے سہل ہونے، عموم کے دور ہونے اور منازل کے جلد طے ہونے کی دلیل ہے۔

7

 انجان زمین کی رؤیت کی تعبیر مختلف حالات میں مندرجہ ذیل امور سے کی جاتی ہے ۔ والدہ والد زوجه زوج شریک کار وارٹ سواریاں باندی کا مالک زمین پر بچھائے جانے والی اشیاء ۔

8

 اسی طرح زمین دیکھنا زانیوں فاسقوں اور لہو و لعب میں منہمک لوگوں پر بھی دلالت کرتا ہے۔ 

9

زمین چغلخور اور راز فاش کرنے والی عورت پر بھی دلالت کرتی ہے ۔

10

 زمین دیکھنا جھگڑے علم یا فصاحت وغیرہ کی بھی علامت ہے۔

11

 زمین دیکھنا دنیا پر اور آسمان کی رؤیت آخرت پر دلالت کرتی ہے ۔

12

 ۔ کبھی خواب میں زمین اور آسمان کو دیکھنا ایسی دوسوکنوں کی علامت ہے جن کو اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی آپس میں متفق نہیں کر سکتا ۔

13

کبھی خواب میں زمین کو شق ہوتا ہوا دیکھنا منکرات ومحرمات کے اظہار کی نشانی ہے اور کبھی شق الارض کی تعبیر زمین پر کاشت شدہ فصل کی بہتری اور برکت سے کی جاتی ہے۔

14

 کسی قیدی کا زمین کوطویل اور پھیلتی ہوئی دیکھنا قید سے خلاصی کی دلیل ہے۔

15

 زمین کو ممتد ہوتا ہوا دیکھنا کشائش رزق کی نشانی ہے ۔

16

 چکنی زمین دیکھنا تنگ دست یا با نجھ عورت سے نکاح کرنے کی علامت ہے کیونکہ ایسی زمین نباتات سے خالی ہوتی ہے ۔

17

 بعض دفعہ زمین کسی بادشاہ کے ماتحت ملک پر بھی دلالت کرتی ہے۔ اور موت و حیات رزق اور اچھے برے اعمال کرنے والے پر بھی دلالت کرتی ہے ۔

18

 کوئی شخص خواب میں زمین کا مالک ہوا تو یہ غیر شادی شدہ کے لیے شادی اور اولاد کی دلیل ہے۔ اور شادی شدہ کے لئے کسی کے ساتھ شرکت یا کسی انسان کو اپنے مال اور راز کا امین بنانے یا کسی کے وارث بننے یا گھر کرائے پر لینے یا گھر خریدنے یا باندی سواری، شراب وغیرہ خریدنے کی دلیل ہے۔ مذکورہ تعبیر میں ہر انسان کے اعتبار سے مختلف ہو سکتی ہیں ۔

19

 اگر یہی خواب کوئی مریض دیکھے تو یہ مرض سے صحت یاب ہو کر اسی زمین میں قیام کرنے اور رزق نصیب ہونے کی دلیل ہے۔

20

 کسی نے خواب دیکھا کہ زمین کشادہ ہونے کے ساتھ ساتھ خوش منظر بھی ہے تو تعبیر ہے کہ صاحب خواب کے اعمال اس زمین پر اچھے اور صالح ہیں اور اگر اس زمین پر مردار یا بوسیدہ ہڈیاں یا کسی قسم کی گندگی دیکھے تو یہ اس زمین پر برے عمل کرنے کی علامت ہے۔

21

 خواب میں زمین کا کلام کرنا یا زمین سے کوئی ایسی آواز سننا

22

جو سمجھ میں نہ آ رہی ہو تو یہ مصیبت و شدائد لڑائی جھگڑے اور بے پردگی کی علامت ہے۔

23

 خواب میں زمین پر زلزلے کی تعبیر کبھی نامکمل بچے کی پیدائش سے بھی کی جاتی ہے۔

24

کسی نے دیکھا کہ زمین نے اپنے اوپر رہنے والوں کو دھنسا دیا تو اس کی گمراہی، خود پسندی اور اللہ تعالی کی اطاعت سے غفلت کی دلیل ہے۔

25

 کسی نے دیکھا کہ زمین اس کے نیچے سے سمٹ گئی تو یہ عمل سے فارغ ہونے یا بیوی کو طلاق دینے یا منصب کے ختم ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

26

کھود نے کے لئے زمین کے مشکل ہونے کی تعبیر کبھی زوجہ کے حمل کے متعد ر ہونے سے اور کبھی اپنے پیشے کو چھوڑ کر دوسرا پیشہ اختیار کرنے سے کی جاتی ہے اور کبھی اپنی کمائی سے رزق حاصل کرنے سے اور کبھی کوئی خزانہ وکان ملنے سے کی جاتی ہے۔

27

 کسی نے دیکھا کہ گویا وہ زمین کی طرح ہو گیا تو لوگوں میں بلند مرتبہ پائے گا یا ریاضت کے لیے گوشہ نشینی و خلوت گزینی اختیار کریگا اور خواہشات نفس کو توڑ ڈالے گا یا دلیل ہے کوئی دوسرا اس پر ظلم کر دیگا۔

28

 کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے زمین کو اُٹھایا ہوا ہے اور کوئی نقل محسوس نہیں کر رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسکی زمین پر کسی دوسرے نے ظلم کیا اور وہ زمین کو طوق بنا کر اس کے گلے میں ڈالے گا۔ یا کبھی اس کی دلالت شہری اور گفتگو کرنے والا ہونے پر ہوتی ہے صاحب خواب کے ظالم ہونے اور زمین کو اٹھانے اور جو تنے سے تعبیر بھی کی جاتی ہے۔

29

 کسی کا خواب میں زمین سے کچھ کھایا ہوا دیکھنا اپنی محنت کا پھل کھانے اور فصل وغیرہ سے دوبارہ فائدہ ملنے کی دلیل ہے۔ یا اس خواب کی تعبیر اپنی محبوب چیز یا اپنی کسی سواری کو فروخت کر کے اس کی قیمت کھانے سے کی جاتی ہے۔

30

اگر کسی نے دیکھا کہ زمین پھٹ گئی اور اس کو نکل گئی تو یہ شرمندگی اور اسباب امور کے مشکل ہونے کی دلیل ہے اور کبھی اسی خواب کی تعبیر سفر کرنے سے اور قید ہونے اور کبھی ممنون ہونے سے کی جاتی ہے ۔

31

کسی نے دیکھا کہ گویا وہ کشادہ میدان میں ہے اور اس کو پہچان نہیں رہا ہے اور وہ زمین صحرا کی طرح لگ رہی تو یہ صاحب خواب کے عنقریب سفر کرنے کی دلیل ہے۔

32

خود کو زمین پر بیٹھا ہوا دیکھنا اس میں برقرار رہنے کی دلیل ہے۔

33

 زمین پر ہاتھ مارنا یاز مین کوکسی چیز سے مارتا ہوا دیکھنا سفر بغرض تجارت کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

34

بنجر زمین سے سرسبز زمین کی طرف منتقل ہونے کی تعبیر بدعت سے سنت کی طرف آنے سے کی جاتی ہے اور سر سبز سے خشک زمین کی طرف جانا سنت کی زندگی چھوڑ کر بدعت اختیار کرنے کی دلیل ہے ۔

35

سفر پر جانے والے کسی شخص نے خواب دیکھا کہ اس نے ایک زمین سے دوسری زمین کی طرف کوچ کیا تو اس کی تعبیر اس زمین کے اعتبار سے کی جائے گی جس کی طرف خواب میں منتقل ہوا اس زمین کے تنگ ہونے یا وسیع ہونے یا سرسبز و شاداب ہونے اور خشک و بنجر ہونے کے اعتبار سے کی جاتی ہے ۔ یہی خواب اگر صاحب حکومت دیکھے تو اس کے معزول ہونے کی علامت ہے اور صاحب باندی کا دیکھنا باندی فروحت کرنے کی علامت ہے صاحب زوجہ کے لئے بیوی کو طلاق دینے یا دوسری شادی کی دلیل ہے۔

36

کسی نے دیکھا کہ وہ اپنی زمین کو فروخت کر کے اس سے نکل کر دوسری جگہ منتقل ہوا یہ خواب اگر مریض دیکھے تو مر جائے گا اگر صاحب خواب غنی ہو تو یہ خواب اس کے فقیر ہونے کی دلیل ہے۔

37

کسی نے دیکھا کہ وہ زمین پر پھسل گیا اور اٹھ کر اپنے ہاتھ سے مٹی جھاڑ دی تو یہ اس کے محتاج ہونے کی طرف اشارہ ہے۔  کسی نے دیکھا کہ وہ زمین کے اندر غائب ہو گیا اور گڑھا وغیرہ نہیں دیکھا تو یہ

38

بغرض دنیا سفر کرنے اور اس سفر میں مرجانے کی طرف اشارہ ہے۔

39

 خواب میں زمین کو اپنے لئے سمٹتی ہوئی دیکھنا جلدی مرجانے کی دلیل ہے۔

40

 زمین کا بھنور بننا طول حیات کی علامت ہے۔

41

 کسی نے خواب دیکھا کہ گویا وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ کی طرف بار بار آتا جاتا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنی بیوی یا باندی کے پاس بار بار جائے گا یا مسلسل سفر کرے گا۔

42

 کسی نے خواب میں دیکھا کہ زمین اس کو نگل گئی اور وہ اس میں دھنس گیا تو تعبیر یہ ہے کہ اگر صاحب خواب اہل شرک میں سے ہو تو یہ نزول عذاب کی دلیل یا سفر کی نشانی ہوگی ۔ اور بغیر دھنسائے نگلنے کی تعبیر بھی سفر سے کی جاتی ہے۔

43

 کسی نے دیکھا کہ زمین میں زلزلہ آیا اور لوگوں کو دھنسا دیا گیا تو یہ خواب بادشاہ کی طرف سے ہے یا گرمی و سردی کی وجہ سے یا قحط کی صورت میں یا خوف شدید کی بنا پر مصیبت آنے کی دلیل ہے۔

44

 کسی نے دیکھا کہ زمین شق ہوئی اور اس سے جانور نکلا اور لوگوں سے کلام کرنے لگا۔ تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب ایسی چیز دیکھے گا کہ جس سے اس کو تعجب ہوگا۔ کبھی اس خواب کی تعبیر قرب اجل سے بھی کی جاتی ہے۔ کبھی یہ خواب کسی بڑی عبرت دلانے والی نشانی پر بھی دلالت کرتا ہے۔

45

 اور ارض معروفہ کی تعبیر اس شہر سے کی جاتی ہے جس میں صاحب الرؤیا رہتا ہے یا اس شہر کے رہنے والے لوگ مراد ہوں گے ۔

46

کسی نے دیکھا کہ گویا زمین پھٹ گئی اور اس سے ایک جوان نکل آیا تو اس زمین میں رہنے والوں میں ظہور عداوت کی نشانی ہے اور شق شدہ زمین سے بوڑھا نکلنا ان کی محنت کے بارآور ہونے اور ان کی خوشحالی کی علامت ہے ۔

47

 کسی نے دیکھا کہ زمین شق تو ہوئی لیکن اس سے کچھ نکلتا ہوا یا داخل ہوتا ہوا دیکھائی نہیں دیا تو یہ زمین میں ظہور فساد کی دلیل ہے اور اس سے درندے کا نکلنا ظالم بادشاہ کے تسلط پر دلالت کرتا ہے اور شق شدہ زمین سے سانپ کا نکلنا اہل زمین کے لیے عذاب برقرار رہنے کی طرف اشارہ ہے۔

48

کسی نے دیکھا کہ زمین شق ہو گئی اور اس سے سبزہ برآمد ہوا تو یہ بھی خوشحالی پر دلالت کرتا ہے۔

49

 کسی نے دیکھا کہ گویا وہ زمین کھود کر اس سے کھا رہا ہے تو یہ سازش سے مال حاصل کرنے کی دلیل ہے اس لئے گڑھا مکر کی نشانی ہے۔

50

 زمین طے کرنے پر قدرت ہونا ملک حاصل ہونے کی دلیل ہے ۔

51

 بعض علماء تعبیر نے کہا ہے کہ زمین طے کرنا میراث ملنے پر بھی دلالت کرتا ہے ۔

52

خواب میں زمین کا تنگ ہونا تنگی معیشت کی علامت ہے۔

53

 کسی نے دیکھا کہ زمین اس سے خیر کی باتیں کر رہی ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب دنیوی اور اخروی خیر سے بہرہ ور ہوگا

54

اور اگر زمین تو بیخی کلام کرے تو صاحب خواب کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے اس لیے کہ یہ مال حرام کی علامت ہے ۔ 

55

خواب میں کسی محلہ یا زمین کو تنگ حالت میں دیکھنا اس میں زمین کے سمٹنے کے بقدر اموات و قتال ہوگا یا ان لوگوں کو تنگی ہوگی یا ان پر قحط سالی ہوگی یا اور کوئی مصیبت ہوگی۔

 

Khwab mein zameen dekhny ki tabeer Khwab mein zameen dekhny ki tabeer Khwab mein zameen dekhny ki tabeer Khwab mein zameen dekhny ki tabeer

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support