khwab mein hisab kerna khwab mein hisab kerna khwab mein hisab kerna
:خواب میں حساب کرنا
1
خواب میں میت کے ساتھ حساب و کتاب ہوتے ہوئے دیکھنا اسکے عذاب میں مبتلا ہونے کی علامت ہے ۔
2
کسی مسافر نے خواب دیکھا کہ اس کے خرچ کردہ یا حاصل کردہ مال یا رقم کے متعلق اس سے حساب لیا جا رہا ہے تو دلیل ہے کہ سفر فائدہ مند ہوگا اور صحیح سالم اپنے وطن لوٹ آئے گا۔
3
خواب میں خود اپنے آپ کا احتساب کرنا گناہوں سے تو بہ اور رجوع الی اللہ کی بشارت ہے۔
4
کسی نے دیکھا کہ وہ حساب کے قریب ہوا اور اس سے ہلکا پھل کا حساب ہوا تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کو ایک دیندار مہربان نیک اور صالح بیوی ملے گی
5
اور اگر دیکھے کہ اس کے ساتھ سخت حساب کا معاملہ ہوا تو یہ خسارے میں پڑنے کی دلیل ہے۔