khwab ki tabeer alif se

khwab mein aansu dekhna

آنسو

khwab mein aansu dekhna khwab mein aansu dekhna

khwab mein aansu dekhna

آنسو

 حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی آنکھ سے سرد آنسو بہتے ہیں۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ شخص شادی اور خوشی دیکھے گا۔ اور اگر معمولی آنسو بہتے دیکھے تو دلیل ہے کہ غمگین اور دردمند ہو گا اور۔ اگر دیکھے کہ بغیر رونے کے اس کے چہرے پر آنسو ہیں تو دلیل ہے کہ اس کولوگ طعنہ ماریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ میں بجاۓ اشک کے گرد اور خاک جمع ہے۔ تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال حلال بغیر رنج کے ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ آنسو اس کے چہرے پر سے نکل رہے ہیں تو دلیل یہ ہے کہ۔ وہ اپنے مال کو اہل و عیال کے خرچہ میں لاۓگا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ نے فرمایا ہے کہ

خواب میں آنکھوں سے آنسوؤں کادیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱) اول شادی اور خوشی (۲) غم (۳) سوم نعمت ۔ٹھنڈے آنسوخوشی اور گرم غم اور حزن کی علامت ہے۔ روئے بغیر آنسو چہرے پر آنانسب میں داغ لگنے پر دلالت کرتا ہے۔ خواب دیکھا کہ اسکی آنکھوں میں آنسوگھوم رہے ہیں تو وہ ایسا مال حلال جمع کرے گا۔ جس کو ظاہرنہیں کرنا چاہتا مگر اس کا دشمن اسکو ظاہر کر دے گا۔ اور وہ مال باقی رہے گا آنسووں کا چہرے پر بہہ جانا۔ اس مال کو خرچ کر کے اس سے دل صاف کرنے کی دلیل ہے۔

کسی نے دیکھا کہ اسکی دائیں آنکھ کا آنسو بائیں آنکھ میں داخل ہو گیا ہے۔ تو اس کا بیٹا اسکی بیٹی سے ساتھ جماع کرے گا ۔ جمائی کے وقت آنسو نکلنے کی تعبیر بلاسبب کم نقصان کی علامت ہے۔ روشنی سورج یا آگ دیکھ کر آنسوآنا ان لوگوں کی طرف سے خسارہ واقع ہونے کی دلیل ہے جن پر مذکورہ اشیاء دلالت کرتی ہیں۔ کبھی خواب میں آنسو بہہ جا نا سفرکی شدت دوستوں سے ملاقات کا شوق اور یکسوئی کی علامت ہوتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support