khwab ki tabeer meem se

khwab mein mar khana

(پیٹنا)مارنا

khwab mein mar khana

khwab mein marna khana

khwab mein mar khana

مار کھانا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کوڑے لگے ہیں- اس طرح کہ مار کا نشان ظاہر ہے ۔یا اس کو ستون سے باندھ کر اس قدر مارا ہے۔ کہ اس سے خون نکلا ہے اس کی تاویل بد ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ

نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں کوڑوں سے پٹے ۔ دلیل ہے کہ اس کو مال حرام ملے گا خاص کر اگر۔ دیکھے کہ اس کے جسم سے خون نکلا ہے۔ اور اس کا جسم بھی خون آلود ہو گیا ہے اور ۔اگر اس کے جسم پر خستگی ظاہر ہو جائے دلیل ہے۔ کہ اس قدر ہرایک سے فائدہ پائے گا ۔اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ نیا کپڑا پہنے گا۔

اگر دیکھے کہ اس کی پشت پر کوڑے لگے ہیں۔ اور خون نکلا ہے دلیل ہے ۔کہ صاحب خواب مال حرام پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی پشت پر تازیانے لگے ہیں ۔ اگرمارنے والے کا پتہ نہیں ہے دلیل ہے کہ اس کا دین اور دنیا کاشغل نیک ہوگا۔
اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو کوڑا مارا ہے اس طرح کہ کوڑا پارہ پارہ ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل خاندان پراگندہ ہوںگے۔

تازیانے مارنا

اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے بے شمار تازیانے مارے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو غم پہنچے گا اور اگر۔ دیکھے کہ اس کو کسی نے تازیانہ مارا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بد دین اور منافق آدمی سے غمگین ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ کوتوال نے اس کو تازیانہ سے مارا ہے دلیل ہے کہ۔ بادشاہ اس کو حکومت دے گا. اور اس کا کام نیک ہو گا۔

اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو ڈھیلے سے مارا ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے منفعت پائے گا اور اگر دیکھے۔ کہ ڈھیلا اس کی پشت پر مارا ہے دلیل ہے کہ کوئی اس کو رسوا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ پر تھپٹر مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے بری بات سنے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے ۔فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کو کسی مردے نے مارا ہے۔ دلیل ہے کہ سفر سے نفع پائے گا یا گیا ہوا مال واپس ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ مردہ ہے اور کسی نے اس کو مارا ہے ۔ تو یہ دین کی قوت کی دلیل ہے۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں مار کھانا چھے وجہ پر ہے

(1) نفع (۲) جھگڑ۱ (۳) مشکل کام کا روشن ہونا (۴) سفر (۵) شرف اور بزرگی (۱۹) مال حرام

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support