khwab ki tabeer pay se

khwab mein parinday dekhna

پرندہ

khwab mein parinday dekhna

khwab mein parinday dekhna

پرندہ

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ

نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پرندہ اس کے ہاتھ سے اڑ گیا ہے. اور پھر اس کے ہاتھ میں آیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہوگی ۔

  کسی نا معلوم پرندے کو خواب میں دیکھے تو اس کی تعبیر ملک الموت ہے۔

اگر دیکھا کہ پرندہ نے گٹھلی یا کاغذ یا کیڑا یا اور کوئی اس طرح کی دوسری چیز اٹھائی اور لے کر آسمان کی طرف اڑ گیا۔ اگر یہ چیز کسی ایسے مکان سے اٹھائی ہے کہ جس میں کوبیمار تھا تو یہ اس بیمار کی موت کی دلیل ہے۔

  کسی نے دیکھا کہ پرندہ اس پر آ گرا ہے تو سفر پر دلالت کرتا ہے۔

 پرندے کو اپنے کاندھے گود یا گردن پر دیکھ تو یہ کوئی خاص کام کرنے کی دلیل ہے۔

اگر پرنده| سفید تھا تو دلیل ہے وہ کام صاف ہے۔ اور اگر وہ پرنده مٹیالہ رنگ کا ہے تو یہ اس عمل کے مختلف ہونے اور صاف نہ ہونے کی دلیل ہے۔

 اگر یہی خواب ایساشخص دیکھے جس کے ہاں حاملہ عورت ہو اور اگر وہ پرنده نر تھا تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا ۔ اور اگر وہ پرنده مادہ ہے تو لڑکی پیدا ہوگی ۔

 اگر اس پرندے کے پروں کو کاٹا تو دلیل ہے۔ وہ بیٹا زندہ رہیگا اور باقی رہیگا۔ اور اگر وہ پرندہ اڑ کر چلا گیا تو تعبیر ہے نومولو دقلیل مدت زندہ رہ سکے گا۔

 بڑے پرندوں کی تعبیر بادشاه وزراء علماء اہل کسب و غنا ہوتی ہے۔ اور پانی کے پرندوں کی تعبیر ایسے اشراف ہوتے ہیں جو دو اطراف کی سلطنت کے مالک ہوتے ہیں ۔

اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر کبھی بری اور کبھی بحری مسافر بھی ہوتے ہیں ۔

 اگر دیکھے کہ پرندہ نے کوئی آواز نکالی تو یہ علامت ہے ۔کہ وہاں نوحہ گریہ و زاری آہ و بکا ہوگا ۔

 چھوٹے پرندوں چڑیوں چنڈول بلبلوں کی تعبیر چھوٹے چھ ہیں ۔

 بہت سے پرندوں کو کھانا ،کھانے والے کے حق میں یا کسی نے انہیں پکڑ لیا۔ تو یہ دلالت کرتے ہیں اموال و سلطنت پر۔ خاص طور پر جبکہ اس شخص نے دیکھا کہ اس کے سر پر پرندے اڑ رہے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ ریاست و سلطنت حاصل ہوگی۔ اگر اس کے محلے میں اڑ رہے ہیں تو اس کی تعبير فرشتے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support