khwab ki tabeerkhwab ki tabeer ray se

khwab mein rooti dekhna

خواب میں روٹی دیکھنا

khwab mein rooti dekhna  khwab mein rooti dekhna  khwab mein rooti dekhna

 

:خواب میں روٹی دیکھنا

 

1
اس کی تعبیر کی کئی صورتیں ہیں۔  سفید رنگ کی روٹی خوشگوار زندگی اور مبارک رزق کی علامت ہوتی ہے

2

 کالے رنگ کی روٹی زندگی میں تکلیف واقع ہونے کی علامت ہے

3

 بعض علماء تعبیر کہتے ہیں کہ ہر روٹی چالیس سال عمر پر دلالت کرتی ہے۔

4

 بعض کی رائے کے مطابق چپاتی کی دلالت شمار کیئے جانے والے مال مثلاً ، ہزار سو ہیں، دس وغیرہ جو صاحب خواب کی حالت کے مطابق نہ ہو۔

5

 کڑوے ذائقہ والی روٹی کڑوی زندگی کی اور شہد اور چینی کی طرح میٹھی روٹی قیمتوں میں گرانی واقع ہونے کی علامت ہے

6

 گندم کی روٹی کی بھی یہی تعبیر ہے۔

7

 خراب گندم کی روٹی کھانا شہد کو موم کے ساتھ کھانے کی علامت ہے ۔

8

تعبیر کے لحاظ سے سب سے بہتر تعبیر تنور میں پکی ہوئی روٹی کی ہے۔

9

 روٹی کی دلالت علم اور اسلام پر بھی ہوتی ہے اس لئے وہ دین کا ستون روح کی قوت اور نفس کی حیات ہے۔

10

 کبھی اس کی دلالت انسانی زندگی پر اور کبھی اس مال پر ہوتی ہے جو روح انسانی کو قوت کو بخشتا ہے۔

11

کبھی چپاتی کی دلالت عذاب پر اور کبھی مانگنے پر بھی ہوتی ہے۔ کبھی اس کی دلالت تربیت کرنے والی ماں اور دین کو درست کرنے والے غذا پر ہوتی ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت عورت کی حفاظت  روٹی، صاف زندگی حاصل کردہ علم اور سفید خوبصورت بیوی پر ہوتی ہے۔

12

خواب دیکھا کہ وہ عام لوگوں میں یا کمزوروں میں روٹیاں تقسیم کر رہا ہے تو تعبیر ہے کہ صاحب خواب اگر طالب علم ہے تو اس کو علم نصیب ہوگا ۔ اگر واعظ ہے تو یہ روٹیاں اس کے وعظ پر دلالت کرتی ہیں ۔

13

 اگر ان روٹیوں کو لوگ کھا ئیں تو یہ صدقہ کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ یا تعبیر یہ ہے کہ کچھ لوگ اس کے محتاج ہوں گے ۔

14

 کسی میت کو دیکھا کہ وہ اس کی طرف روٹی پھینک رہا ہے تو یہ دلیل مال ہے یا کسی دوسرے کے ہاتھ سے ایسی جگہ سے رزق ملنے کی علامت ہے جس سے رزق ملنے کی کوئی امید نہ ہو (۱۶) بادلوں کے اوپر یا چھت کے اوپر یا کھجور کے تنوں پر روٹی دیکھنا روٹی کی قیمت بڑھنے کی علامت ہے۔ اسی طرح تمام مبیعات اور کھانے کی چیزوں کو مذکورہ چیزوں کے اوپر دیکھنا ان کی قیمتوں میں اضافے کی دلیل ہے۔

15

 خواب دیکھا کہ روٹی کو زمین پر پاؤں سے روندا جارہا ہے تو یہ ایسی معاشی خوشحالی کی علامت ہے جو اترانے کا سبب بنے

16

 خواب دیکھا کہ کسی مرد نے اس کے لئے روٹی لی ہے یا دیکھا روٹی اس کے ہاتھ سے آگ یا بیت الخلاء یا درخت سے نکلنے والے مادے پر گری اگر صاحب خواب بہا در پہلوان ہے یا بدعات کے مواقع میں ہے تو یہ بدعت کی طرف علامت ہے بلا جانے کی دلیل ہے اور ایسے فتنے کی علامت ہے جس میں بہت سے لوگ مبتلا ہوں گے

17

 روٹی کی دلالت دین پر بھی ہوتی ہے لہذا روٹی میں کمی زیادتی دینی کمی زیادتی کی دلیل ہے۔ روٹی میں کمی دیکھنے والے صاحب خواب کے ہاں اگر کوئی مریضہ ہو تو وہ ہلاک ہوگی اور دینی اعتبار سے کمزور ہو تو یہ خواب دینی فساد کی دلیل ہے

18

 خواب میں روٹی پر پیشاب کرنا اپنے کسی ذی رحم محرم سے نکاح کرنے کی دلیل ہے ۔

19

 خواب میں روٹی پکانا دائمی منفعت کی غرض طلب معاش میں کوشش کرنے کی علامت ہے۔

20

 تنور کے ٹھنڈا ہونے کے ڈر سے جلدی جلدی روٹی پکا نا حکمرانی ملنے اور تنور سے نکلی ہوئی روٹیوں کی مقدار میں مال ملنے کی طرف اشارہ ہے۔

21

بعض اصحاب تعبیر کے کہنے کے مطابق روٹی خوشحالی برکت دوسروں کی محنت سے حاصل رزق اور غم کے دور ہونےغم، تکلیف اور شدت کی دلیل ہے۔

22

 اسی طرح جو شخص پہلے کسی خیر یا شر میں ہو پھر اس سے علیحدہ ہو گیا ہو اس کے لئے کیک پھر سابقہ حالت کی طرف عود کرنے کی دلیل ہے نیلی چپاتی سفر کی علامت ہے ۔ کبھی اس کی دلالت مشکل میں آسانی ہونے پر بھی ہوتی ہے

23

 تازی روٹی عزت کی علامت اور باسی شر کی نشانی ہے۔ ورق طماج دلیل آسودگی علامت عزت و منصب اور بعث خوشحالی و مسرت ہے۔ اور کیک کی دلالت علم و ہدایت پر بھی ہوتی ہے۔

24

اور کبھی سڑی گلی روٹی دین میں فساد واقع ہونے اور مرتد ہونے اور بیوی کی حالت میں خرابی واقع ہونے پر بھی دلالت کرتی ہے۔

25

روٹی کے مختلف رنگوں کے ٹکڑوں کی دلالت صدقہ سے حاصل شدہ فوائد یا سود پر بھی ہوتی ہے۔

26

 خالص آٹے کی روٹی علم نافع، قول و عمل میں اخلاص اور درست باطن کی علامت ہے اور چھلکوں کی روٹی نفاق اور اترانے کی علامت ہے۔

khwab mein rooti dekhna khwab mein rooti dekhna

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support